انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

 

 

 

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت طریقے سے مکمل ہوا۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں بھرپور حصہ لیا، پولنگ پرامن ماحول میں مکمل ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ عوام نے بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، سماہنی میں پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو گرفتار کیاگیا۔

غلام مصطفیٰ مغل نے مزید کہاکہ انتخابات کے دوران امن وامان کےلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار مثالی رہا۔

آزاد کشمیر انتخابات: میرپور ڈویژن میں ن لیگ کو 7، پیپلز پارٹی کو 3 پر برتری

یاد رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں کے نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں مسلم لیگ (ن) نے حاصل کرلی ہے جب کہ پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے میرپور، کوٹلی اور بھمبر میں قائم 13 حلقوں پر پیر کو ووٹنگ ہوئی، 5 بجے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کےبعد ووٹنگ کےلیے ایک گھنٹہ اضافی دیا گیا۔

میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں سے اب تک 10 کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آگئے ہیں جس کے مطابق 7 حلقوں پر مسلم لیگ (ن) اور 3 حلقوں پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی ہے۔

 

 

Back to top button