ایران سے مذاکرات جاری، ناکامی کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے فی الحال مؤخر کر دیے گئے ہیں، تاہم اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو سخت فوجی کارروائی کی جائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، جن میں آبنائے ہرمز کی صورتحال اور جوہری معاہدے سمیت اہم امور پر بات چیت ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق عمان، قطر، پاکستان اور مصر اس سفارتی عمل میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم یہ معاہدہ یا تو جلد طے پا جائے گا یا پھر سرے سے نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ثالث ممالک کی درخواست پر ایران پر حملے عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حملے مؤخر ہونے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ امریکی سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

امریکی صدر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ اقتدار میں نہ ہوتے تو ایران اب تک جوہری طاقت بن چکا ہوتا۔

Back to top button