موجودہ پی ٹی آئی قیادت کاپارٹی سے کوئی تعلق نہیں،فوادچودھری

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کا بھلا اس جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ کہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی میں ہم نے کوشش کی کہ حالات میں بہتری آئے، عمران خان سے جولائی میں ملاقات میں کہا کہ ہم سیاستدان ہیں ہمیں سیاسی اسپیس چاہیے۔ موجودہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کا بھلا اس جماعت سے تعلق کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے سیاسی اسپیس کے لیے اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے کی بات کی، پاکستان میں سیاست کی جگہ نہیں ہوگی تو مسائل پیدا ہوں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اگر اسپیس نہ ہوئی تو سیاست نہیں کرسکیں گے، اگر سیاسی اسپیس نہ ہوئی تو ہم معاملات حل نہیں کرسکیں گے۔

فوادچودھری نے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کا بھلا اس جماعت سے تعلق کیا ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں۔

 

Back to top button