توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ  بی بی کی گرفتاری غیر قانونی قرار دینے کی درخواستیں خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری غیرقانونی قرار دینے کی درخواستیں خارج کردیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری غیرقانونی قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں غیر مؤثر قرار دے دیں جب کہ توشہ خانہ ریفرنس ٹو کال اپ نوٹسز کےخلاف درخواستیں بھی خارج کردیں۔

الیکشن کمیشن : پی ٹی آئی کے برعکس مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی دستاویزات فراہمی کی درخواست منظور کرلی گئی جب کہ نیب نے القادر ٹرسٹ کیس بند کرنے کا ریکارڈ عدالت پیش کر دیا۔

القادر ٹرسٹ کیس بند کرنے کی کاپی عمران خان کےوکلا کو فراہم کردی گئی تاہم 190 ملین پاؤنڈز کیس میں حتمی فیصلہ نہ سنانے کا حکم ختم کردیاگیا۔

Back to top button