توشہ خانہ کیس،فرد جرم عائد نہ ہو سکی،بشریٰ بی بی کے وارنٹ معطل

احتساب عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم آج بھی عائد نہیں کی گئی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کےوارنٹ معطل کردیئے۔
جبکہ 190 ملین پاؤنڈزریفرنس میں ملزمان نے342 کے سوالنامے کے جواب داخل کرادیے۔
اڈیالہ جیل میں خصوصی جج سینٹرل شاہ رخ نے بانی پی ٹی آئی بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ2 کیس کی سماعت کی جس میں ملزمان پرآج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔بشریٰ بی بی3ہفتوں کے بعد عدالت پیش ہوئیں۔
عدالت نےملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت12 دسمبرتک ملتوی کردی جبکہ بشریٰ بی بی کی پیشی کےبعد وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کردیے۔
ملزمان کی استدعا پرایف ائی اےدریافت کی رپورٹ کی نقول فراہم کردی گئیں۔
اُدھر190ملین پاؤنڈریفرنس میں ملزمان نےعدالت میں342کے سوالناموں کے جواب داخل کرا دیے۔جس کے بعد سماعت کو12 دسمبر تک ملتوی کردیا گیا۔
ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کےجج ناصر جاویدرانانےاڈیالہ جیل میں کی تھی۔
