توشہ خانہ کیس ٹو،عمران خان اوربشریٰ بی بی پرفرد جرم کیلئےتاریخ مقرر

 بانی پی ٹی آئی عمران خان اوربشری بی بی پرتوشہ خانہ 2 کیس میں2اکتوبرکو فردجرم عائد کی جائے گی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اوربشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی جہاں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمندنےاڈیالہ جیل میں سماعت کی۔

بشریٰ بی بی اورعمران خان کواڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا اور ملزمان کی جانب سےسلمان صفدر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کےوکیل نےدرخواست ضمانت پر دلائل مکمل کر لیے۔اب ایف ائی اےکےوکلا ہفتہ کےروز سےدرخواست ضمانت پراپنےدلائل کاآغاز کریں گے۔

ملزمان پرفردجرم عائد کرنےکےلیے2اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔

واضح رہےکہ13جولائی کونیب نےعمران خان اوران کی اہلیہ کوعدت نکاح کیس میں ضمانت ملنےکےفوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئےریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔

نیب کی انکوائری رپورٹ کےمطابق توشہ خانہ ٹو کیس7 گھڑیوں سمیت10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اوربیچنے سےمتعلق ہے۔

تاہم نیب ترامیم کےحوالے سےسپریم کورٹ کےفیصلےکےبعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اوربشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ2 ریفرنس نیب سےایف آئی اےکومنتقل کردیاتھا۔

عمران خان کاراولپنڈی میں جلسہ منسوخ کرنےکااعلان

توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کےلیےوفاقی تحقیقاتی ادارےنے3رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دےدی تھی۔

Back to top button