توشہ خانہ 2کیس : بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس، بینچ بدلنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ نےتوشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اوربشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس راجہ انعام منہاس نے عمران خان اوربشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں بریت کی درخواستوں پرسماعت کی۔
دوران سماعت عمران خان کےوکیل سلمان صفدر نےتوشہ خانہ کیس 2 کے ٹرائل پر حکمِ امتناع کی استدعا کی جس پر جسٹس راجہ انعام نے کہا کہ کرمنل کارروائی کواس موقع پراسٹےکرنےکی کوئی عدالتی نظیر نہیں، ہم آپ کی درخواست پرنوٹس کرکے دوسرےفریق کوبھی سن لیتے ہیں
اس دوران سلمان صفدرنے بینچ تبدیل کرنے کی استدعا کرتے ہوئےکہا کہ جسٹس گل حسن اورنگزیب اس کیس سےمتعل5 درخواستیں سن چکے ہیں،مناسب ہو گاکہ یہ عدالت بریت کی درخواستیں بھی اسی عدالت میں بھیج دے۔
توشہ خانہ ٹوکیس،عمران خان ،بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
جسٹس راجہ انعام نےدرخواست گزار کے وکیل کی جانب سے بینچ تبدیل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضمانت کی درخواستیں تھیں، یہ الگ معاملہ ہے،یہ عدالت کیس سُنے گی، آپ کیس کےمیرٹس پر دلائل دیں۔
عمران خان کےوکیل نے کہا کہ دو درخواستوں کےآرڈر بھی ہیں، ٹرائل کورٹ کو سماعت روکنے کا حکم دیاجائے، اس پر جج نےکہاکہ ٹرائل کورٹ میں فرد جرم عائد ہوچکی،گواہان کے بیانات ہورہے ہیں،ابھی ایسا کرنا درست نہیں ہوگا، اس میں نوٹس کرتےہیں،لمبی تاریخ نہیں دیں گے۔
بعد ازاں عدالت نےایف آئی اےکو نوٹس جاری کرتے ہوئےسماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔