سانحہ9مئی کیس:شاہ محمود سمیت21ملزمان پرفرد جرم عائد

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے9مئی کےپرتشدد واقعات سےمتعلق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کےسینئر رہنما شاہ محمود قریشی اوراعجاز چوہدری سمیت21 ملزمان پرفرد جرم عائد کردی۔

کوٹ لکھپت جیل کی خصوصی عدالت میں سماعت

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے سماعت کی۔عدالت نےتھانہ ریس کورس میں درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری کےعلاوہ عمرسرفراز چیمہ سمیت21ملزمان پر پرفرد جرم عائد کی۔

یاد رہےکہ گزشتہ برس 9 مئی کوالقادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کےاحاطےسےگرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں9مئی کومسلم لیگ (ن)کے دفتر کو جلانےکےعلاوہ فوجی،سول اور نجی تنصیبات کونذرآتش کیاگیا، سرکاری و نجی املاک کوشدیدنقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم ازکم8افراد ہلاک اور290زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے جناح ہاؤس پردھاوا بولاتھا

مظاہرین نےلاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھاجسے جناح ہاؤس بھی کہاجاتا ہے اورراولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔ملک بھر میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں کےساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث1900 افرادکوگرفتارکر لیا گیا تھاجب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کےخلاف مقدمات بھی درج کیے گئےتھے۔

شاہ محمود قریشی کا اہم بیان

واضح رہے کہ 2روز قبل پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ  عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا ہوں۔پہلے سائفر کیس میں اڈیالہ میں تھا، اللّٰہ نے سرخرو کیا، اب کوٹ لکھپت جیل میں جھوٹے کیسز میں قید ہوں۔عوام سے اپیل ہے کہ پُرامن رہیں، قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔پُرامن احتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔

واضح رہے کہ  تحریک انصاف کی جانب سے 24نومبر کو اسلام آباد میں فیصلہ کن احتجاج کی کال دی گئی ہے ۔

Back to top button