خورشید شاہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے حق میں بول پڑے
رہنما پیپلپزپارٹی خورشیدشاہ بھی پی ٹی آئی کے احتجاج کے حق میں بول پڑے کہا کہ پرامن احتجاج پی ٹی آئی سمیت ہر پارٹی کا حق ہے انتشار،تخریب کاری برداشت نہیں ہوگی۔
پی ٹی آئی کےاحتجاج پرہمیں کوئی اعتراض نہیں،خورشید شاہ
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی سمیت کوئی بھی جماعت احتجاج کرے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ان کا قانونی اور آئینی حق ہے، احتجاج پر اگر لوگ رہا ہوجائیں تو جیلیں تو خالی ہوجائیں گی۔
سندھ میں پانی کی تقسیم پرموقف واضح ہے،پی پی رہنما
خورشید شاہ نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے خود 26ویں آئینی ترمیم کو ووٹ دیا ہے، پارلیمنٹ کوئی ایسی ترمیم پاس نہیں کرے گی جس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو، دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے، پیپلزپارٹی کبھی بھی پانی کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کرے گی، محب وطن پاکستانی کے طور پر کہتا ہوں نیا پینڈورا باکس نہ کھولا جائے۔
سابق اپوزیشن لیڈر وی پی این کی بندش پربول پڑے
سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وی پی این غیر شرعی جو چاہے کہہ دے جب تک قانون نہیں کہتا تب تک نہیں ہوسکتا، میں موبائل ہی نہیں رکھتا وی پی این کیا استعمال کروں گا، میرا ٹویٹر اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے معلوم نہیں، نہ ہی فکر ہے، شہید صحافی جان محمد کے قاتلوں کا گرفتار نہ ہونا افسوس کی بات ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے انٹرنیٹ کیلئے وی پی این کا استعمال غیرشرعی قرار دیتے ہوئے فتویٰ جاری کیاتھا جس پر اسلامی نظریاتی کونسل کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔متعدد حکومتی ارکان بھی فتویٰ کے خلاف بول پڑے ہیں اور کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو اس بحث میں پڑنے کی ضرورت ہی کیا تھی۔متعدد علما نے کہا کہ اس طرح تو پھر موبائل فون کا استعمال بھی غیرشرعی ہوا۔