کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ کے ٹریلر کی ٹائمز اسکوائر امریکا پرسکریننگ

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ کے ٹریلر کی ٹائمز اسکوائر امریکا پر اسکریننگ کردی گئی۔

لو گُرُو‘ وہ پہلی پاکستانی فلم بن گئی، جس کے ٹریلر کو ٹائمز اسکوائر کی اسکرینز پر چلایا گیا اور اسے دیکھنے کے لیے فلم کی کاسٹ اور درجنوں مداح بھی وہاں موجود تھے۔

ٹائمز اسکوائر پر ٹریلر کی اسکریننگ کے موقع پر ماہرہ خان اور ہمایوں سعید بھی موجود تھے، جنہوں نے وہاں آنے والے مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں۔

لو گُرُو‘ کے ٹریلر کی اسکریننگ کے موقع پر وہاں تقریب بھی منعقد کی گئی جب کہ فلم کی کاسٹ نے نیویارک کے علاوہ دیگر امریکی شہروں میں بھی فلم کی پروموشن کی۔ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی جانب سے امریکا میں فلم کی پروموشن کی متعدد ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جن میں انہیں فلم کے گانے ’آ تینوں موج کراواں‘ پر رقص بھی کرتے دیکھا گیا۔

لو گُرُو‘ کو آئندہ ماہ عید الاضحیٰ پر پاکستان اور امریکا سمیت متعدد ممالک میں ریلیز کیا جائے گا، فلم کے گانے اور ٹریلر پہلے ہی وائرل ہو چکے ہیں۔

Back to top button