پاکستان کیلئےعمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں،علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ملک میں حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ڈھائی گھنٹے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا اس کی واپسی ہماری نہیں ملک کی ضرورت ہے، ہمارے لوگوں کی ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ہم ساتھ نہیں دیں گے، بجٹ کے لیے ہمارے پانچ چھ لوگوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہمارے لوگوں کی ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ساتھ نہیں دیں گے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ملک میں حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے، اب سسٹم کو سمجھ آجانی چاہیےکہ ڈنڈے کے زور پر یہ نہیں چل سکتا، عدالتوں میں جوہمارے کیسز لگے ہوئے ہیں ان پر فیصلے کیے جائیں، ہم ان شاء اللہ بہت جلد بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ باتیں اور تنقید کرنا آسان ہے لیکن کام کرنا مشکل ہوتا ہے، اگر مذاکرات کرنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی حاضر ہیں، ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی پر جھوٹےکیسز ہیں۔