لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر پی ایس ایل 10 سے باہر کردیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز  کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے 191 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 47، کوشل پریریا 30 اور محمد نعیم 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بھانوکا راجا پکشا 23 اور آصف علی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔کراچی کی جانب سے حسن علی نے 2 جبکہ میر حمزہ اور فواد علی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیے۔کپتان ڈیوڈ وارنر 75 رنز بنا کر نمایاں رہے۔عرفان خان نیازی 18، ٹِم سائیفرٹ 16، محمد نبی 16، سعد بیگ 11، جیمز ونس 4، عباس آفریدی 2 جبکہ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔خوشدل شاہ 27 اور میر حمزہ 2 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ پویلین لوٹے۔

قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ شکیب الحسن، محمد نعیم اور زمان خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز کے سکواڈ میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، کوشل پریرا (وکٹ کیپر) ، بھانوکا راجا پکشے، شکیب الحسن، آصف علی، شاہین آفریدی (کپتان)، سلمان مرزا، زمان خان اور حارث رؤف شامل  تھے۔

کراچی کنگز کے سکواڈ میں ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹم سائیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، فواد علی، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ شامل تھے۔

Back to top button