میڈیا ہمارا فخرہے،دنیا کوبتادیاہم صرف سچ بولتے ہیں،فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ میڈیا ہمارا فخر ہے جس نے بھارتی جارحیت کے دوران دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔
ایوان صدر میں بیٹن آف فیلڈ مارشل کی تقریب کے بعد فیلڈ مارشل نے اعزاز لینے کے بعد مبارکباد وصول کرتے ہوئے سینئر صحافیوں سے بات چیت کی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ میڈیا ہمارا پلرہے،آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔
قبل ازیں ایوان صدر میں فیلڈ مارشل کو اعزاز دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت اور وزیراعظم نے عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نوازا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں یہ اعزاز دیا۔
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو اعزاز بے مثال قیادت اور ملکی دفاع کے لیے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری شریک ہیں۔
وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس، صوبائی گورنرز اور ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد، غیر ملکی سفارتکار، سول وعسکری حکام بھی تقریب میں موجود ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کا اعزاز دیا، انہیں یہ اعزاز بے مثال قیادت اور ملکی دفاع کے لیے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔