کرم میں قبائلی تصادم، فائرنگ سے11 افراد جاں بحق

خیب پختونخواکےضلع کرم دوقبائل کےدرمیان ایک بارپھرقبائلی تصادم نے 11 افراد کی جان لےلی اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنرجاویداللہ محسودکےمطابق قبائل کےدرمیان فائرنگ کاواقعہ کنج علی زئی میں پیش آیاجس کےنتیجےمیں11افرادجاں بحق اور6زخمی ہوئے، فائرنگ کے نتیجےمیں زخمی ہونےوالوں کو اسپتالوں میں پہنچا دیا گیاہے۔

۔کراچی ایئرپورٹ دھماکا غیرملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے کیا گیا، ابتدائی رپورٹ

پولیس کا کہناہےکہ علاقےمیں پولیس،سکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی ہے، فائرنگ کےواقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

فائرنگ میں زخمی ہونےوالےافرد کوطبی امدادکےلیےڈی ایچ کیوپاراچناراسپتال پہنچا دیا گیا اور پولیس نےعلاقےکوگھیرکرملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ڈی سی جاویداللہ کا کہناہےکہ ضلع بھرمیں راستےمحفوظ بنانےاورحالات معمول پرلانےکےاقدامات کررہےہیں۔

سابق ایم این اےاورجرگہ ممبر پیرحیدرعلی شاہ کا کہناہے کہ جرگہ ممبران قبائل کے مابین امن معاہدےکیلئے پہلےسےموجود ہیں۔

خیال رہےکہ کرم میں پہلےبھی کئی بارقبائلی تصادم کےنتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اورزخمی ہوچکےہیں۔

Back to top button