ٹرمپ فلسطینیوں کی بے دخلی کےمنصوبے سے پیچھے ہٹ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی کے منصوبے سے بالآخر پسپائی اختیار کرلی۔
منصوبے پر امریکی صدر کے رویے میں تبدیلی مصر اور اردن کی جانب سے اس پلان کی منظوری سے انکار پر سامنے آئی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ہر سال اردن اور مصر کو اربوں ڈالرز دیتے ہیں، مجھے ان کے ایسا کہنے پر تھوڑی بہت حیرانی ہوئی۔میرا خیال تھا کہ یہ ایسا منصوبہ ہے جس کا فائدہ ہوتا مگر میں زور زبردستی اس پر عمل درآمد نہیں کروں گا، میں پیچھے ہٹ کے بیٹھوں گا اور صرف اس کی تجویز دوں گا۔
واضح رہے کہ رواں مہینے کے شروع میں واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا اور ہم اس کے مالک ہوں گے۔
