ٹرمپ نے یوکرین کو جنگ کا ذمہ دار قرار دیدیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر کوجنگ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سخت تنقید کانشانہ بناڈالا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں روس جنگ کا سارا ملبہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی پر ڈال دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تین سال قبل شروع ہونے والی جنگ کی مکمل ذمہ داری یوکرین پر عائد ہوتی ہے۔زیلنسکی نے جو کچھ کیا ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اس سے مشکلات بڑھیں اور جنگ کا آغاز ہوا۔روس یوکرین جنگ کے وقت اگر میں امریکا کا صدر ہوتا تو یہ جنگ کبھی نہ چھڑتی۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں سمجھوتا کراتا جو یوکرین کو تقریبا تمام اراضی پیش کر دیتا کسی ہلاکت یا بغیر کسی شہر کے تباہ ہوئے کیوں کہ میں امن چاہتا ہوں۔ولودیمیر زیلنسکی کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔یوکرین میں نئے صدارتی انتخابات کی ضرورت ہے۔

Back to top button