حماس اسرائیلی قیدیوں کوایک ساتھ رہاکرنےپررضامند

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مستقل جنگ بندی کے بدلے تمام اسرائیلی قیدیوں کو ایک ساتھ رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔
غزہ جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ اختتام کی جانب گامزن ہے، اس حوالے سے حماس نے اپنے ایک بیان میں کہاہےکہ وہ جنگ بندی ڈیل کےدوسرے مرحلے کے لیے تیار ہے۔
حماس کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ وہ اسرائیل کے بقیہ تمام زندہ قیدیوں اور8 کی لاشیں ایک ساتھ واپس کرنےکوتیار ہے بشرطیکہ غزہ میں مستقل جنگ بندی ہو اور اسرائیلی فوج غزہ سےمکمل طور پر نکل جائے۔
حماس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے حماس کو غیر مسلح کرنے کی باتیں ناقابل قبول ہیں۔