ٹرمپ کا حماس کی حمایت کرنیوالےطلبہ کےویزے منسوخ کرنےکافیصلہ

ٹرمپ حکومت کی جانب سےحماس کی حمایت کرنے کرنے والے امریکا میں مقیم طلبہ کےویزےمنسوخ کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔
عرب میڈیانےوائٹ ہاؤس حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اینٹی سمیٹزم (یہود مخالفت)سےنمٹنےسےمتعلق ایک ایگزیکٹوآرڈرپردستخط کریں گے۔اس حکمنامے کے تحت امریکا میں مقیم غیر ملکی افراد بشمول غیر ملکی طلبہ جنہوں نے فلسطین کی حمایت میں ہونےوالےمظاہروں میں شریکت کی ہے انہیں ڈی پورٹ کیاجاسکے گا۔
ایگزیکٹو آرڈر کے حوالے سے جاری کی گئی فیکٹ شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ محکمہ انصاف کو یہودی امریکیوں کےخلاف ’دہشت گردانہ دھمکیوں، آتش زنی، توڑ پھوڑ اور تشدد‘ کے واقعات پر سخت کارروائی کا حکم دیں گے۔
فیکٹ شیٹ میں واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ تمام غیر ملکی رہائشیوں کو متنبہ کیا جاتا ہے جو ’پرو جہادی‘ مظاہروں میں شامل ہوئے کہ2025 میں انہیں تلاش کیا جائے گا اور ملک بدر کیا جائے گا۔