آنسو بہانےکےطبی فوائد سامنے آگئے

رونا بیشک ایک جذباتی عمل ہے مگرماہرین صحت نے آنسو بہانے کے طبی فوائد بتا کر حیران وپریشان کر دیا۔

تحقیق کے مطابق آنسو بہانا صحت کےلئےایک مفید عمل ہے۔رونا نہ صرف ایک جذباتی ردعمل ہیں بلکہ صحت کو برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    آنسو آنکھوں کو نم رکھتے ہیں، خشکی اور جلن کو روکتے ہیں۔ یہ دھول، گرد اور دیگر ذرات کو آنکھوں سے خارج کردیتے ہیں جو داخل ہوچکے ہوتے ہیں۔

    آنسوؤں میں ایک کیمیکل لائزوزائیم ہوتاہے۔یہ اینٹی مائکروبیل خصوصیات والا انزائم انفیکشن سے بچاتاہے۔آنسو آنکھوں کے سطحی حصےکورنیا کو آکسیجن اور غذائی اجزاء بھی فراہم کرتے ہیں۔

    رونا تناؤ کے ہارمونز جیسے کورٹیسول کے اخراج میں مدد کرتا ہے، راحت اور سکون کا احساس فراہم کرتا ہے۔

آنسو بہانا آکسیٹوسن اور اینڈورفنز جیسے کیمیکلز کے اخراج کو متحرک کرتا ہے جو موڈ کو بہتر کرسکتا ہے اور درد کو کم کرنے کا باعث ہوتا ہے۔

Back to top button