سونے کی قیمت میں بڑااضافہ،ڈالرکےدام بھی بڑھ گئے

دو روز کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ،ڈالرکے دام بھی بڑھ گئے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 88 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔دس گرام سونا بھی 1972 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 47 ہزار 513 روپے ہو گیا ہے۔بین الاقوامی منڈی میں سونا 22 ڈالر اضافے سے 2763 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت 278 روپے 87 پیسے ہے۔انٹربینک میں ڈالر گزشتہ روز 278 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔آج انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔کاروبار کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 543 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 487 پوائنٹس پر بند ہوا۔حصص بازار میں آج 44.92 کروڑ شیئرز کے سودے 28.18 ارب روپے میں طے ہوئے ۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے کم ہوکر 13 ہزار 738  ارب روپے ہے۔

Back to top button