ٹرمپ نے ‘خلیج میکسیکو’ کو خلیج امریکا’ کا نام  دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘خلیج میکسیکو’ کو باضابطہ ‘خلیج امریکا’ کا نام دے دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا قرار دینے کےاعلامیے پر دستخط کر دیے ہیں۔صدر ٹرمپ نے یہ اقدام سُپر بال دیکھنے  کیلئے دوران پرواز کیا جس کے بعد امریکی صدرکے جہاز میں بھی اعلان کردیا گیا کہ آج ہم پہلی بار خلیج امریکا پر پرواز کررہے ہیں۔جس پر ٹرمپ نے برجستہ کہا کہ یہ بہت اچھا کام ہوا ہے۔ٹرمپ کے دستخط کے بعد  خلیج میکسیکو  کو باضابطہ  طورپر خلیج امریکا کا نام دےدیا گیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےعہدہ سنبھالتے ہی کہا تھا کہ وہ خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا کا نام دینگے۔ٹرمپ نے اپنی حلف برداری کے دن ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے تحت محکمہ داخلہ کو 30 دن کے اندر وہ تمام مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی جو نام کی تبدیلی کیلئےضروری ہوں۔

 گلف یا خلیج سمندر کے اس حصے کو کہتے ہیں جو 3 جانب سے خشکی سے گھرا ہو اور اس میں داخلے کا راستہ بھی ہو۔عام طور پر خلیج میں داخلے کا راستہ تنگ ہوتا ہے۔

خلیج میکسیکو کو امریکا کی ’تھرڈ کوسٹ‘ بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ اس کی ساحلی پٹی امریکا کی 5 ریاستوں ٹیکساس، لوئزیانا، مسیسپی،الاباما اور فلوریڈا سے ملتی ہے۔

Back to top button