بھارت میں2بھائیوں نے ایک ہی خاتون سے شادی رچالی

بھارت کی سیاحتی ریاست ہماچل پردیش میں ہاٹی قبیلے کے دو بھائیوں نے ایک ہی خاتون سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کے علاقے شیلائی کے ایک گاؤں میں ہاٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں نے ایک ہی خاتون سے شادی کر لی۔ مقامی رسم "جودیدارا” کے تحت ہونے والی اس منفرد شادی میں علاقے کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق دلہن سنیتا چوہان، اور دولہا بھائی پرادیپ اور کپیل نیگی نے بتایا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنی مرضی اور رضا مندی سے کیا، اور اس پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا۔

ضلع سرمور کے ٹرانسگیری علاقے میں یہ شادی 12 جولائی کو شروع ہوئی، جس کی تقریبات تین دن تک جاری رہیں۔ اس دوران مقامی ثقافتی گیتوں اور رقص سے محفل کو رونق بخشی گئی۔ شادی کی ویڈیوز اور تصاویر بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Back to top button