امریکا کی ایران کیخلاف جنگ جھوٹ پرمبنی ہے، امریکی سینیٹرکی ٹرمپ پرکڑی تنقید

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک سینیٹر الزبتھ وارن نے ایران کے خلاف جاری جنگ پر ٹرمپ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ غیر قانونی اور جھوٹ پر مبنی ہے اور ایران کی جانب سے امریکہ پر کوئی حقیقی خطرہ موجود نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کلاسیفائیڈ بریفنگ کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس ایران سے متعلق کوئی واضح منصوبہ نہیں، اور صورتحال جتنی خطرناک ہو سکتی تھی، اس سے بھی زیادہ پیچیدہ ہے۔ وارن نے اعلان کیا کہ وہ اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گی اور مارے گئے اہلکاروں کے اہل خانہ کے صدمے سے متاثر ہیں۔

امریکا نے کویت میں ایرانی حملے کے دوران ہلاک…

ادھر امریکی سینیٹ میں اقلیتی رہنما چک شومر نے کہا کہ انٹیلی جنس کمیٹی کی بریفنگ کے بعد ان کی تشویش پہلے سے بڑھ گئی ہے، کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ جنگ کے جواز کو بار بار بدل رہی ہے۔ شومر نے وضاحت کی کہ کبھی ایران میں رجیم چینج، کبھی نیوکلیئر ہتھیار، کبھی میزائل پروگرام، کبھی اپنا دفاع اور کبھی جارحیت کو بنیاد بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق جواز کی اس بار بار تبدیلی کا مطلب یہ ہے کہ انتظامیہ کے پاس کوئی مضبوط حکمت عملی موجود نہیں۔

ایران پر مزید خوفناک حملوں کی تیاری کی جارہی…

اسی دوران امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر رچرڈ بلومینتھل (Richard Blumenthal) نے امکان ظاہر کیا ہے کہ امریکہ اپنی زمینی فوج ممکنہ طور پر ایران بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

یہ بیانات امریکی سیاسی رہنماؤں میں ایران کے خلاف جنگ کی قانونی اور اخلاقی جوازیت پر جاری بحث کی عکاسی کرتے ہیں، اور ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ میں داخلہ اور خارجہ پالیسی کے درمیان اختلافات شدید ہیں۔

Back to top button