یو اے ای بینک کی پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ

متحدہ عرب امارات کے ایک بڑے بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کا بندوبست کر لیا ہے، جس کے تحت ملک کو آئندہ پانچ برس کے لیے قرض کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق، یہ فنانسنگ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اشتراک سے فراہم کی گئی ہے، جبکہ یو اے ای کے دیگر بینکوں نے بھی اس عمل میں شراکت داری کی۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے اس فنانسنگ کے لیے پالیسی گارنٹی فراہم کی ہے، جو اس معاہدے کی مضبوطی اور عالمی اداروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر دیا

 

فنانسنگ کا تقریباً 89 فیصد حصہ اسلامی شریعہ کے اصولوں کے مطابق حاصل کیا گیا ہے، جو کہ پاکستان کی مالی پالیسی میں اسلامی مالیاتی ڈھانچے کی شمولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

اس حوالے سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ "یہ فنانسنگ سہولت عالمی سرمایہ کاروں کے پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا ثبوت ہے، اور یہ امر خوش آئند ہے کہ یہ معاہدہ اسلامی شریعہ کے اصولوں کے مطابق مکمل ہوا ہے۔”

Back to top button