بھارتی بحریہ کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کی خبریں ، اقوام متحدہ کا سخت نوٹس

اقوام متحدہ نے بھارتی نیوی کی جانب سےروہنگیا مہاجرین کو سمندرمیں پھینکنے کی خٰبروں کا سختی سے نوٹس لے لیا۔
اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کمیشن نےکہا ہے کہ بھارتی نیوی کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کوبحیرہ انڈمان میں پھینکنےکی اطلاعات پر شدید تشویش ہے اور اس حوالے سےماہرین نے واقعے کی باضابطہ تفتیش شروع کردی ہے۔
انسانی حقوق کمیشن نےکہا کہ یہ اقدامات غیرانسانی، ناقابلِ قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، یہ تصورکہ روہنگیا مہاجرین کو بحری جہازوں سے سمندر میں پھینکا گیا، انتہائی خوفناک ہےجبکہ یہ واقعہ اقوام متحدہ کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
کمیشن نے مطالبہ کیاکہ بھارتی حکومت ان واقعات کی مکمل تحقیقات کرکےوضاحت پیش کرے اور بھارت ایسے انسانیت سوز اقدامات کو فی الفور بند کرے۔
