ایران پرامریکی حملےکا بھرپور جواب دیا جائے گا، وقت کا فیصلہ ایرانی فوج کرے گی : ایرانی مندوب

ایران کے مندوب سعید ایراوانی نے سلامتی کونسل میں کہا ہےکہ ایران امریکی حملے کا بھرپور جواب دے گا ۔

ایران کے مندوب سعید ایراوانی نے سلامتی کونسل میں اپنے خطاب میں کہا کہ ایران پرامریکی حملےکا بھرپور جواب دیا جائے گا لیکن امریکی حملے کا جواب دینےکاوقت ایرانی افواج کریں  گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ایران پر امریکا کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا کے الزامات کے سیاسی محرکات ہیں  ان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں،عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو سیاسی ہتھیار میں تبدیل کر دیا گیا جبکہ  اسے جارحیت اورغیر قانونی اقدام کے طور پراستعمال کیا گیا۔

ہدف  پورے ہونے پر ایران میں مہم ختم کر دیں گے ، اسرائیلی وزیر اعظم

 

ایرانی مندوب سعید ایراوانی  نے کہا کہ ایران پر حملہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، ایران نےکئی بار امریکا کو جنگ سےدور رہنے کے لیے خبردار کیا تھا لیکن امریکا نے نیتن یاہو کی خاطر اپنی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالا ۔

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے حصول سے روکا جا رہا ہے،  دنیا ایران کے خلاف طاقت کا مظاہرہ دیکھ رہی ہے، اسرائیل کی جنگی جارحیت سے پورا خطہ غیرمحفوظ ہوچکا ہے ۔

Back to top button