ہدف  پورے ہونے پر ایران میں مہم ختم کر دیں گے ، اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نےکہا ہےکہ ہمارے ہدف  پورے ہونے پر ایران میں مہم ختم کر دی جائے گی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے  کہ حملوں کے دوران ایران کےفردو جوہری پلانٹ کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا۔

نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کےجوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے کے اپنے مقاصد کےحصول کے قریب ہے،مقاصد پورےہونے پرایران میں مہم ختم ہو جائے گی۔

امریکا یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کرسکتا ہے اور اسرائیل امریکی آپشن پر غور کررہا ہے ، اسرائیلی حکام

 

یاد رہےکہ اتوار کی علی الصبح امریکا نےایران کی فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کونشانہ بنایا جس سےمتعلق ٹرمپ نےسوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر بیان جاری کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی حکام کی جانب سے کہا جا رہا ہے  کہ امریکی حملے سےقبل ہی جوہری تنصیات کوخالی کرالیا گیا تھا۔

Back to top button