امریکہ نے غزہ کی صورتحال کاذمہ دارحماس کو قرار دیدیا

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتحال کا اصل ذمہ دار فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار حماس کے اوپر عائد ہوتی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ اپنے تمام فیصلے امریکی عوام کی امنگوں کے عین مطابق کر رہی ہے، اسی وجہ سے ہم محفوظ ہیں اور احترام کے ساتھ اپنے اقدار کو نافذ کر رہے ہیں۔
ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ ایران کے پاسداران انقلاب گارڈز کو امریکا پہلے ہی بین الاقوامی دہشت گرد قرار دے چکا ہے، ہمیں ایران کے نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کا پھیلاؤ بھی روکنا ہو گا۔ملک میں آنے والے تمام افراد کو امریکی قوانین کی پابندی کرنا ہو گی۔