حکومت کا شاہ رخ جتوئی کی بریت چیلنج کرنے کا فیصلہ

حکومت نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رُخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی سپریم کورٹ سے بریت پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
عدالت عظمیٰ نے آج (منگل کو) کراچی میں بہن کی شادی سے واپس آنیوالے نوجوان شاہ زیب کے قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کا فیصلہ دیا تھاوفاقی حکومت نے شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کی بیرت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اٹارنی جنرل آفس نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ اور دیگر ملزمان کی بریت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیس میں اٹارنی جنرل آفس کو سنا جانا چاہئے تھا۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کیس میں سنگین جرم ہونے کا مؤقف اختیار کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ آج 18 اکتوبر کو سپریم کورٹ کےجسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کو بری کردیا۔