امریکی ایلیٹ ایئربورن ڈویژن کی تربیتی مشق اچانک منسوخ

امریکی فوج نے اپنی ایلیٹ ایئربورن ڈویژن کی بڑی تربیتی مشق اچانک منسوخ کر دی ہے، جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ تعیناتی کے حوالے سے قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، تربیتی مشق کے دوران عملے کو لوزیانا جانے کے بجائے نارتھ کیرولائنا میں ہی رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس بریگیڈ میں 4 سے 5 ہزار فوجی شامل ہیں اور یہ صرف 18 گھنٹوں میں تعیناتی کے لیے تیار ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی فوج جلد ہی ایلیٹ ڈویژن کے ایک ہیلی کاپٹر یونٹ کی مشرقِ وسطیٰ میں پہلے سے طے شدہ تعیناتی کا اعلان کرنے والی ہے۔

امریکا و اسرائیل کی ایران کی تیل تنصیبات پر…

اس دوران امریکی عوام میں بھی زمینی فوج بھیجنے کے حوالے سے اختلاف رائے پایا جاتا ہے، سروے کے مطابق صرف 12 فیصد امریکی اس کے حامی ہیں جبکہ 60 فیصد اس کے مخالف ہیں۔

Back to top button