امریکی صدر کا جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلئے ایرانی قیادت کو خط

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدےکے حوالے سےمذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے ایرانی قیادت کو خط لکھا ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق انہوں خط میں ایرانی قیادت سےکہا ہےکہ انہیں امید ہے کہ وہ مذاکرات کرنا چاہیں گے کیونکہ یہ ایران کے لیے بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس کا متبادل یہ ہےکہ پھر ہمیں کچھ کرنا پڑےگا کیونکہ ہم ایک اورجوہری بم نہیں بننے دے سکتے۔

تارکین وطن کو لے جانے والی 4 کشتیاں جبوتی اور یمن میں ڈوب گئیں، 186 افراد لاپتہ

 

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سےدو طرح سے نمٹا جاسکتا ہے،ایک راستہ تو عسکری ہے اور دوسرا یہ کہ معاہدہ کیا جائے، میں معاہدہ کرنا چاہوں گا کیونکہ میں ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا،وہ بہت اچھے لوگ ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدرکی جانب سے لکھے جانے والے خط میں ممکنہ طور پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو مخاطب کیا گیا ہے تاہم وائٹ ہاؤس نے اس سلسلے میں اب تک وضاحت نہیں کی۔

Back to top button