امریکی صدارتی انتخابات : پوپ فرانسس نے کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کردی

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے دونوں سرفہرست امیدواروں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کردی ۔

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا تھاکہ کیتھولک امریکی، صدارتی انتخابات میں ووٹ دیتےوقت ’کم برے‘ امیدوار کا انتخاب کریں، ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس دونوں ہی زندگی کے خلاف اقدامات کےحامی ہیں۔

پوپ فرانسس نےکہا کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امیگرینٹس کےخلاف ہیں اور کملا ہیرس اسقاط حمل کی حامی ہیں، تارکین وطن کو اپنےملک آنےنہ دینا ایک ’بڑا گناہ‘ ہے جب کہ اسقاط حمل کو بھی ’قتل‘ سےتشبیہہ دی ، انہوں نےدونوں امیدواروں کا نام لیے بغیر ان کی پالیسیوں پر تنقید کی، تاہم اس تنقید کےساتھ ساتھ انہوں نے کیتھولک امریکیوں کو ووٹ دینےکی ترغیب دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کےساتھ ایک اور مباحثے سے انکار کر دیا

پوپ فرانسس کا کہنا تھاکہ ووٹ نہ دینا درست نہیں ہے،ووٹ دیناچاہیے۔ پوپ نےکہا کہ دونوں امیدواروں میں ’کم برا کون‘ ہے؟ وہ خاتون یا وہ حضرت، میں نہیں جانتا، سب کو اپنےضمیر کےمطابق اس کا فیصلہ کرناچاہیے۔

Back to top button