ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کےساتھ ایک اور مباحثے سے انکار کر دیا

سابق صدر امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ وہ پانچ نومبر کو ہونےوالے صدارتی انتخابات سے قبل ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کےخلاف مزید ایک اور صدارتی مباحثے میں حصہ نہیں لیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہاکہ ایک مباحثہ جو بائیڈن کےساتھ اور ایک کملا ہیرس کےساتھ ہوا ہے اب کوئی تیسری بحث نہیں ہوگی۔

پہلا صدارتی مباحثہ : کملا ہیرس نے ٹرمپ کو دفاعی پوزیشن پر کھڑا کردیا

اگرچہ ٹرمپ نےمنگل کےروز کملا ہیرس کے خلاف مباحثے میں خود کو کامیاب قرار دیاتھا لیکن چھ ریپبلکن ڈونرز اور ٹرمپ کےتین مشیروں نے غیرملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتےہوئے کہاتھا کہ ان کےخیال میں کملا ہیرس نےبحث میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Back to top button