پہلا صدارتی مباحثہ : کملا ہیرس نے ٹرمپ کو دفاعی پوزیشن پر کھڑا کردیا

 امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیمو کریٹک امیدوار کملا ہیرس میں پہلا صدارتی مباحثہ ہوا، صدارتی مباحثے میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ نےایک دوسرےپر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

امریکا میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کےدرمیان پہلا مباحثہ 90 منٹ پرمشتمل رہا اور اس دوران سیاسی امور کےعلاوہ ایک دوسرے پر ذاتی نوعیت کے وار بھی کیےگئے۔ کملا ہیرس نےپہلے صدارتی مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو دفاعی انداز اپنانے پر مجبور کر دیا۔دونوں شخصیات نے اسٹیج پرپہنچنے پر ایک دوسرے سےہاتھ بھی ملایا۔ دوران مباحثے جب ٹرمپ نےکئی بار جوبائیڈن پر تنقید کی تو کملا ہیرس نےانہیں یاد دلایاکہ آپ کےمدمقابل بائیڈن نہیں میں صدارتی امیدوار ہوں۔

یوکرین کاروس پرڈرون سےحملہ،متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

پہلے صدراتی مباحثے میں دونوں صدارتی امیدوار معیشت، امیگریشن، اسقاط حمل، روس یوکرین جنگ، غزہ جنگ سمیت دیگر اہم امور پراپنا اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی کو تباہ کن قرار دیا، جس پر کملا ہیرس نے جوابی وار میں کہا ڈونلڈ ٹرمپ ریکارڈ بیروزگاری چھوڑ گئے، جمہوریت پر سول وارکے بعد سب سےبڑا حملہ ہوا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پالیسی کادفاع کرتےہوئے کہا کہ  بائیڈن انتظامیہ نے دہشت گردوں، مجرموں اور منشیات فروشوں کےلیے امریکی سرحدیں کھولیں، آج جرائم کی شرح بلند ترین سطح پر ہے۔

کملا ہیرس نے کہا غزہ میں جنگ ختم ہونی چاہئے، فوری سیز فائر اور قیدی رہا ہونےچاہئیں، دو آزاد ریاستیں ہی مسئلے کاحل ہیں۔افغانستان سے انخلا  کا فیصلہ درست تھا، ٹرمپ نےافغان طالبان کے ساتھ کمزور معاہدہ کیا۔

Back to top button