اسلام آباد توڑ پھوڑ کیس :  شعیب شاہین کی ضمانت منظور

رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین کی اسلام آباد کی 26 نمبر چنگی پر توڑ پھوڑ کےکیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظورکرلی گئی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پراسیکیوٹر راجا نوید اور شعیب شاہین کےوکلا نےدلائل دیے۔

پارلیمنٹ کے اندر سے اراکین کی گرفتاری کے معاملہ : سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت چار سکیورٹی اہلکار معطل

انسداد دہشت گردی عدالت کےجج ابو الحسنات ذوالقرنین نے شعیب شاہین کی درخواست ضمانت منظورکی۔

یاد رہے کہ رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین کےخلاف تھانہ نون میں بھی ایک مقدمہ درج کیاگیا تھا،اس مقدمے کےباعث ضمانت منظور ہونے کےباجود شعیب شاہین کی رہائی ممکن نہیں ہے۔

Back to top button