شرح سود میں کمی : انڈیکس 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی اور آئی ایم ایف سےمعاملات میں پیش رفت کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کےآغاز پر تیزی کارجحان۔

شرح سود میں 200 بیسس پوائنٹس کم کرنے اور آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالرز کےقرض پروگرام کی منظوری کی راہ ہموار ہونے کےبعد آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کےدوران زبردست تیزی کارجحان دیکھاگیا۔

100 انڈیکس 999 پوائنٹس اضافے سے 80016 کی سطح پر پہنچ گیا۔

یادرہے کہ اسٹیٹ بینک نےکل پالیسی ریٹ 2 فیصد کم کرکے17.5فیصد کردیاہے، اس سےقبل پالیسی ریٹ 19.5 فیصد تھا۔

وزیر اعظم کا اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی کا خیر مقدم

دوسری جانب گزشتہ روز یہ خبر بھی سامنےآئی تھی کہ آئی ایم ایف بورڈمیٹنگ 25 ستمبر کو ہوگی جس میں پاکستان کےلیے خصوصی قرض پروگرام کی توثیق کیےجانےکا امکان ہے۔

Back to top button