وزیر اعظم کا اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی کا خیر مقدم

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی ملکی معیشت کےلیے خوش آئند ہے،پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ تیزی سےکم افراط زر کی شرح کی بدولت شرح سود میں کمی آئی ہے،امید کرتےہیں کہ آنےوالے مہینوں میں افراط زر میں مزید کمی ہو گی۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں دو فیصد کمی کردی

وزیراعظم نےکہا کہ معیشت کی بحالی کےحوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

Back to top button