امریکی ٹیرف ،25ممالک نے امریکہ کیلئےپارسل سروس معطل کردی

امریکی حکومت کے نئے ٹیرف کے بعد 25 ممالک نے امریکا کے لیے اپنی پارسل سروسز معطل کر دی۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیورسل پوسٹل یونین کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم کر دی جائے گی۔ اس فیصلے نے عالمی سطح پر ڈاک کے تبادلے میں شدید غیر یقینی پیدا کر دی ہے۔

یو پی یو کے مطابق فرانس، جرمنی، بھارت اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا جانے والے زیادہ تر پارسلز فی الحال قبول نہیں کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ رکن ممالک کے پوسٹل آپریٹرز نے سروس اس وقت تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک امریکی حکام وضاحت نہیں کرتے کہ نئے اقدامات کس طرح نافذ ہوں گے اور ان کے لیے ضروری انتظامی تبدیلیاں کب مکمل کی جائیں گی۔

Back to top button