پلاسٹک کی بوتلوں کااستعمال صحت کیلئے خطرناک قرار
ماہرین صحت نے پلاسٹک کی بوتلوں کااستعمال صحت کیلئے خطرناک قرار دیدیا۔
ماہرین صحت نے بتایا کہ پلاسٹک کی بوتلیں اور خطرناک ہوجاتی ہیں جب انہیں دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے یا غیر مناسب طریقے سے ذخیرہ کیا جاتا ہے۔پلاسٹک کی بوتلیں عام طور پر بی پی اےدیگر کیمیکلز پر مشتمل ہوتی ہیں۔ جب یہ بوتلیں گرم ہوتی ہیں یا زیادہ دیر تک استعمال ہوتی ہیں، تو یہ کیمیکلز پانی یا مشروبات میں مل سکتے ہیں، جو صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ دوبارہ استعمال کی گئی پلاسٹک کی بوتلوں میں بیکٹیریا کی افزائش کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، خاص طور پر جب انہیں صاف نہ کیا جائے۔ یہ بیکٹیریا مختلف بیماریاں پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔پلاسٹک کی بوتلوں کا غلط تصرف ماحول پر بھی منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔ یہ بوتلیں دیر تک زمین یا پانی میں موجود رہتی ہیں اور ماحول کو آلودہ کرتی ہیں۔
ماہرین صحت نے ٹماٹر کو غذائیت سے بھرپور قرار دیدیا
صحت کے ماہرین عام طور پر تجویز کرتے ہیں کہ پلاسٹک کی بوتلوں کے بجائے شیشے، سٹیل یا دیگر محفوظ مواد سے بنی بوتلوں کا استعمال کیا جائے تاکہ ان خطرات سے بچا جا سکے۔