عظمیٰ خان نے سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف درخواست دائر کردی

عظمیٰ خان نے سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرادی ہے۔
عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ صدر بیرونی پولیس نے وصول کرلی ہے،جس میں سابق سپرنٹنڈنٹ جیل پر انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی اور عمران خان کو بروقت طبی سہولت فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیاگیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ جیل انتظامیہ نے بنیادی انسانی اور قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا اور زیر حراست شخص کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے میں غفلت برتی۔
