فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچانے کیلئےویکسین تیار

چین میں سائنس دانوں نے فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچانے کیلئےویکسین تیار کرلی۔

سائنس دانوں نے ایسی ویکسین بنائی ہے جو خون کی شریانوں میں مواد کو جمع ہونے سے روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ شریانوں میں موجود یہ ذخیرہ خون کے لوتھڑے، فالج اور ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتا ہے۔

شریانوں میں چکنائی کا ذخیرہ ہونا (جس کو ایتھروسلوروسِز کے نام سے جانا جاتا ہے جو کہ ایک سوزشی بیماری ہے) دنیا بھر میں موت بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔

سوزش کے سبب سخت ہونے والی شریانیں خون کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے اور نتیجتاً اسٹروک، انیوریزم یا ہارٹ اٹیک تک لے جاسکتی ہے۔

عرصے سے سائنس دان یہ بات مانتے آئے ہیں کہ ویکسینیشن کے ذریعے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔

اب جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں ایک ویکسین کے متعلق بتایا گیا جو چوہوں میں ایتھرو سلیروسِز کو ختم کر سکتی ہے۔

Back to top button