وینا ملک کا 70ہزارافراد کی جانب سے شادی کی پیشکش کا اعتراف
ماضی کی مقبول ماڈل و اداکارہ وینا ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک وقت تھا جب انہیں پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے 70 ہزار سے زائد افراد نے شادی کی پیش کش کی تھی۔
اداکارہ وینا ملک کا پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ کیریئر کے عروج پر وہ اتنی مصروف رہتی تھیں کہ انہیں کھانا بھی ان کی بہن ہاتھ سے کھلاتی تھیں۔اپنا میک اپ اتارنے اور میک اپ کرنے سمیت کپڑے ٹھیک کرنے اور پہننے کی بھی فرصت نہیں ہوتی تھی اور ان کی بڑی بہن ان کے لیے مذکورہ کام سر انجام دیتی تھیں۔جب وہ سوجاتی تھیں تب ان کی بہن ان کے چہرے سے میک اپ اتارتی تھیں اور انہیں کسی چیز کا کوئی علم ہی نہیں ہوتا تھا، ان کے پاس بہت سارا کام ہوتا تھا۔
وزیر اعلی پنجاب کا لاہور کو دوبارہ فلمی صنعت کا مرکز بنانے کا فیصلہ
ویناملک بگ باس میں بھی کام کرچکی ہیں
وینا ملک کے مطابق کیریئر کے عروج پر جب وہ بھارت گئیں اور انہوں نے وہاں ایک ویڈنگ ریئلٹی شو میں کام کیا، تب انہیں دنیا بھر سے شادیوں کی پیش کش موصول ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ انہیں نہ صرف بھارت اور پاکستان بلکہ دنیا بھر کے افراد نے شادی کی پیش کش بھیجی اور ان دستاویزات کو ان کی ٹیم دیکھتی تھی۔
اداکارہ کے مطابق چوں کہ اس عرصے میں وہ ویڈنگ ریئلٹی شو میں شریک تھیں تو انہیں معلوم نہیں کہ انہیں جو 70 ہزار سے زائد شادی کی پیش کشیں موصول ہوئی تھیں، وہ سچی تھی یا ایسے ہی ہر کسی نے پروپوزل بھیجا۔
وینا ملک نے بتایا کہ انہیں ان کی ٹیم نے بتایا کہ ان کے لیے دنیا بھر کے 70 ہزار سے زائد مردوں نے شادی کی پیش کش بھیجی ہے اور وہ تب بھی اس پر حیران نہیں ہوتی تھیں، کیوں کہ وہ کام میں بہت مصروف تھیں۔
خیال رہے کہ وینا ملک 2010 میں بھارت گئی تھیں، انہوں نے متنازع ریئلٹی شو ’بگ باس‘ سمیت ویڈنگ ریئلٹی شو میں بھی کام کیا تھا۔