وزیر اعلی پنجاب کا لاہور کو دوبارہ فلمی صنعت کا مرکز بنانے کا فیصلہ
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور کو دوبارہ فلمی صنعت کا مرکز بنانے کا فیصلہ کیاہے۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے فلمی صنعت کی بحالی اور فن کاروں کے مسائل کے حل کےلیے 29 رکنی اسٹئیرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی فن کاروں کی ہیلتھ انشورنس، فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کےلیےآرٹسٹ ویلفئیر کا جامع نظام وضع کرےگی۔
فنکاروں کےلیے ہاوسنگ سوسائٹی بنےگی، اسکیم کی تیاری بھی کمیٹی کے اہداف میں شامل ہوں گے، تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کےلیے مراکز کا قیام، فن کےفروغ اور نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کےلیے تجاویز تیار ہوں گی،کمیٹی پنجاب میں سینما ہاﺅسز بڑھانے اور اس شعبے کےلیے خصوصی رعایتوں کی فراہمی کی تجاویز تیار کرے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے گرین ٹریکٹر اسکیم لانچ کردی
وزیر اعلی کے پرنسپل سیکریٹری نے اسٹیئرنگ کمیٹی کےقیام کا با ضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔