سبزی خور افراد زیادہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھاتے ہیں، تحقیق

ایک برطانوی تحقیق میں معلوم ہوا ہےکہ سبزی خوری کرنےوالے افراد گوشت خور افراد سےزیادہ الٹراپروسیسڈ غذائیں کھاتےہیں۔

اگرچہ سبزی خوروں کی غذائیں تازہ پھل اورسبزیوں سے بھرپور ہوتی ہیں لیکن یہ افرادچاکلیٹ، تیار کھانے،فروزن پیزا اور سوڈا کی شکل میں بڑی مقدارمیں الٹرا پروسیسڈ غذائیں استعمال کرتےہیں۔

امپیریل کالج لندن کی سربراہی میں کام کرنےوالی ماہرین کی ٹیم نے تقریباً دو لاکھ برطانوی شہریوں کا سروے کیااور ان کی روزانہ اوسطاً الٹرا پروسیسڈغذاؤں کی کھپت کےساتھ ان کی معمول کی غذا کے متعلق جاننےکی کوشش کی۔

 

ذیابیطس کی دوا پھیپھڑوں کے سرطان سے لڑنےمیں مفید ، تحقیق

 

مطالعےمیں معلوم ہواکہ الٹرا پروسیسڈغذائیں تمام شرکاء کی غذاؤں کا پانچواں حصہ تھیں لیکن سبزی خور افرادان غذاؤں پر زیادہ انحصار کرتے پائےگئے۔

مجموعی طورپرمحققین کو معلوم ہواکہ سبزی خور افراد گوشت کھانے والےافرادکےمقابلےمیں زیادہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھاتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق کےنتائج میں سبزی خوروں میں الٹرا پروسیسڈ غذا پودوں سےبنےدودھ اورمتبادل گوشت کی کھپت میں اضافہ دیکھا گیا،جو کہ تشویش ناک ہے۔

Back to top button