وینزویلا کی نائب صدر نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں

وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے عدالتی حکم پر صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

نئی نیوز کانفرنس میں ڈیلسی روڈریگز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کی تردید کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وینزویلا کے واحد صدر نکولس مادورو ہی ہیں اور ملک کسی بھی غیر ملکی طاقت کی کالونی نہیں بنے گا۔

نائب صدر نے ملک اور اس کے قدرتی وسائل کے دفاع کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس سمیت مختلف علاقوں پر حملے کیے اور صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے امریکا منتقل کر دیا۔ کاراکس میں کم از کم 7 دھماکے ہوئے اور شہریوں نے امریکی طیاروں کی نچلی پروازیں دیکھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ حملے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر کیے گئے تھے۔

Back to top button