موبائل ٹیکس میں رعایت کی وائرل خبر جعلی نکلی

موبائل ٹیکس میں رعایت کی وائرل خبر جعلی نکلی، پی ٹی اے کی دو ٹوک وضاحت کردی۔

سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپس پر گردش کرنے والے ایک نوٹس نے شہریوں میں الجھن پیدا کردی تھی، جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے درآمد شدہ اور رجسٹرڈ موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کردی ہے۔

تاہم پی ٹی اے نے اس اطلاع کو مکمل طور پر غلط قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ادارے کی جانب سے اس حوالے سے کوئی سرکاری نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔

پی ٹی اے نے ان تمام دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل فونز سے متعلق ٹیکسوں میں کسی قسم کی کمی کی منظوری نہیں دی گئی۔ ادارے کے مطابق نہ درآمد کنندگان کے لیے اور نہ ہی عام صارفین کے لیے کوئی نئی ہدایت جاری کی گئی ہے اور موجودہ حکومتی پالیسی کے تحت تمام قوانین اور چارجز بدستور لاگو ہیں۔

Back to top button