کاش مریم نواز کراچی بھی آجائیں،اداکارہ مومنہ اقبال کی ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب کی موجودہ صورتحال کو دیکھ کر وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہےکہ کاش مریم نواز کراچی بھی آجائیں۔
اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ صوبہ پنجاب کی مثبت صورتحال کی تعریف کرتے ہوئے کہتی نظر آئیں: "اس وقت ماشاءاللہ پنجاب کی صورتحال کافی اچھی ہے۔”
اس پر میزبان فیصل قریشی نے ہنستے ہوئے کہا کہ "تو کراچی والوں کے لیے بھی کوئی بات کریں، کیونکہ ہمارے مسائل پر حکمران شاید توجہ نہ دے رہے ہوں، ہوسکتا ہے آپ کی بات سن لیں۔”
مومنہ اقبال نے جواب میں کہا کہ "میں تو کہہ رہی ہوں کہ کراچی والوں کا بھی کوئی ہے؟ کیونکہ میں زیادہ تر کراچی میں رہتی ہوں، یہ شہر بھی میرا ہی ہوا، پھر یہاں مجھے تھوڑے مسئلے درپیش ہیں۔” بعد میں ہنستے ہوئے انہوں نے مزید کہا: "ایک مریم نواز یہاں (کراچی) بھی آ جائیں۔”
