ہائی بلڈپریشراورکولیسٹرول سےبچنےکیلئےوٹامن ضروری قرار
ہائی بلڈ پریشراورکولیسٹرول سےخودکومحفوظ رکھناچاہتےہیں تووٹامن ڈی کا استعمال بڑھادیں۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی سےہائی بلڈپریشر اور کولیسٹرول سےمتاثر ہونےکا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق کےمطابق روزانہ وٹامن ڈی کی3320انٹرنیشنل یونٹس(آئی یو)مقدار کا استعمال بلڈ پریشراورکولیسٹرول سےبچانےکےلیےضروری ہے۔ماضی میں ہونے والی 99 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا۔
عالمی ادارہ صحت نے مصر کو ملیریا سے پاک قرار دیدیا
تحقیقی رپورٹس میں17ہزار سےزیادہ افراد کو شامل کیا گیا تھااوران کی عمر6 سے 75 سال کےدرمیان تھی۔
تحقیق میں دیکھا گیا کہ وٹامن ڈی سپلیمنٹس سےدل کی صحت کس حد تک بہتر ہوتی ہے۔
جسم میں وٹامن ڈی کی سطح،جسمانی وزن، عمر،روزانہ استعمال کی جانے والی وٹامن ڈی کی مقداراورسپلیمنٹس کےاستعمال کےاثرات کا تجزیہ بھی کیا گیا۔
نتائج سےمعلوم ہوا کہ وٹامن ڈی سپلیمنٹس سےکارڈیو میٹابولک صحت کے تمام پہلوؤں کوفائدہ ہوتا ہے۔
کارڈیو میٹابولک صحت متاثر ہونے سے ہارٹ اٹیک، فالج، جگر پر چربی چڑھنے اورذیابیطس وغیرہ کاخطرہ نمایاں حدتک بڑھ جاتا ہے۔مشرقی ممالک سےتعلق رکھنےوالےافراد کو وٹامن ڈی سپلیمنٹس کےاستعمال سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔
محققین نےبتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہےکہ وٹامن ڈی کی زیادہ مقدار کے استعمال سےدل کی شریانوں سےجڑےامراض کاخطرہ گھٹ جاتا ہے۔