یوکرین کے امن کی خاطر امریکا سے نایاب دھاتوں کا معاہدہ کرنے کےلیے تیار ہیں : یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر  ولودومیر زیلینسکی کا کہنا ہےکہ امریکا کے ساتھ اب بھی تعلقات بہتر کرنا چاہتےہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یوکرین کےحق میں ہے اور یوکرین کے امن کی خاطر نایاب دھاتوں کا معاہدہ کرنا ہوگا۔

لندن میں یورپی سربراہی اجلاس کےبعد برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے یوکرینی صدر  ولودومیر زیلنسکی نے کہاکہ انہیں یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ یقین رکھتےہیں کہ امریکا کےساتھ تعلقات برقرار رہیں گے۔ یوکرین امریکا کےساتھ معدنیات کے معاہدے پر دستخط کرنے کےلیے تیار ہے۔

یوکرینی صدر  ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ یورپی سربراہ اجلاس کےبعد ہمیں یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔انتہائی اعلیٰ سطح پر یورپی اتحاد طویل عرصےسے نہیں دیکھاگیا، یقین ہے امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات جاری رہیں گے۔

 ولودومیر زیلنسکی نے کہاکہ جو معاہدہ میز پر ہے،اس پر دستخط ہوجائیں گے اگر فریقین تیار ہیں،یقین ہے امریکا بھی معدنیات کے معاہدے کےلیے تیار ہوگا۔

واضح رہےکہ معدنیات کا یہ معاہدہ یوکرین میں جاری تنازعے کو ختم کرنےمیں مدد کےلیے ایک قدم سمجھا جارہا تھا۔

زیلنسکی جمعے کو واشنگٹن پہنچےتھے تاکہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کے دوران امریکا اور یوکرین کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کریں،جس کے تحت یوکرین کے وسیع معدنی وسائل کو مشترکہ طور پر استعمال کیا جانا تھا۔ یہ ایک امریکی ثالثی امن معاہدے کے تحت جنگ کے بعد کی بحالی کا حصہ تھا۔

لیکن یوکرینی صدرکی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں گرما گرم بحث کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا۔

ٹرمپ نے یوکرینی صدر سے کہاکہ یا تو آپ معاہدہ کریں گے،یا ہم باہر ہوجائیں گے اور اگر ہم باہر ہو گئے تو آپ کو خود لڑنا ہوگا اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی اچھی چیز ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کےدرمیان کشیدگی کے بعد یوکرین سے اظہار یکجہتی کےلیے برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس ہوا۔

یوکرینی صدر نے ٹرمپ سے تلخ کلامی پر معافی مانگنے سے انکارکردیا

اجلاس کے آغاز پر برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہاکہ یورپی ممالک کو یوکرین کی سلامتی کےلیے دفاعی کوششیں بڑھانی ہوں گی، یوکرین کی سلامتی میں پورےبراعظم کا استحکام ہے۔

اجلاس میں روس یوکرین جنگ کےخاتمے کی کوششوں اور وسیع تر یورپی دفاع پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

Back to top button