لاہور احتجاج کےلیے نہیں معطل ارکان سے اظہار یکجہتی کےلیے جارہے ہیں :  علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور کسی احتجاج، انتشار یا تصادم کےلیے نہیں بلکہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے منتخب نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کےلیے روانہ ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ یہ قافلہ غیرقانونی اور غیرآئینی اقدامات کے خلاف پُرامن اور باوقار ردعمل ہے۔ ہم محبت، امن، بھائی چارے اور برداشت کا پیغام لے کر نکلے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی قیادت میں یہ کارواں صرف ان نمائندوں سے یکجہتی کےلیے روانہ ہوا ہے جنہیں اسمبلی سے نکالا گیا۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ یہ احتجاج نہیں بلکہ خالصتاً اظہارِ یکجہتی ہے۔ ہمارا مقصد کسی قسم کی محاذ آرائی یا انتشار نہیں بلکہ جمہوری روایات کا تحفظ ہے۔ ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ عوامی نمائندوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم عوامی مینڈیٹ اور جمہوری اقدار کا دفاع کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارا قافلہ اس بات کا اظہار ہے کہ جمہوری آوازوں کو دبانے کی ہر کوشش کا جواب پُرامن، سنجیدہ اور باوقار انداز میں دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ قافلہ نفرت نہیں بلکہ محبت اور یگانگت کا علمبردار ہے۔ ہم اپنی سیاسی سمجھ بوجھ اور جمہوری اصولوں پر قائم ہیں۔

بعد ازاں خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینئر رہنما علی امین گنڈاپور کی قیادت میں قافلے کی صورت میں لاہور روانہ ہو گئے۔ قافلے کے شرکا کے مطابق وہ اجلاس کے فوراً بعد واپس آجائیں گے۔

این آئی سی وی ڈی سکینڈل: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سندھ حکومت کی انکوائری کمیٹی پر تحفظات

اسی حوالے سے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک کا آغاز ہو چکا ہے، لیکن فی الحال صرف پارلیمنٹیرینز اجلاس میں شرکت کےلیے لاہور جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی ہمارے رابطے پارلیمنٹیرینز سے ہی ہیں۔

Back to top button